ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کاسکم کا تبادلہ کیا

آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کاسکم کا تبادلہ کیا

Thu, 31 Dec 2020 23:46:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 31 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جتیندر کمار مہیشوری کو جمعرات کے روز سکم ٹرانسفر کردیا گیا۔ انہیں سکم ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروپ کمار گوسوامی کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ یہ معلومات جمعرات کو وزارت قانون کی طرف سے جاری کردہ علیحدہ نوٹیفیکیشن میں دی گئیں۔ سپریم کورٹ کے کالیجم نے حال ہی میں حکومت کو سکم ہائی کورٹ کے آندھراپردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مہیشوری کے تبادلے سمیت ہائی کورٹ کے چار چیف جسٹسوں کے تبادلے کی سفارش کی تھی۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے چند ہفتوں قبل چیف جسٹس آف انڈیا سے ریاست کی ہائی کورٹ کے بارے میں شکایت کی تھی۔ ایک غیر معمولی اقدام میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی نے 6 اکتوبر کو چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ایس اے بوبڑے کو ایک خط لکھا جس میں کہاگیاکہ ریاست کی ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی جمہوری طور پر منتخبہ حکومت کو عدم استحکام اور حکومت کا تختہ پلٹنے کے لئے استعمال کیا جارہاہے۔

وزارت قانون نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج جسٹس ستیش چندر شرما کو کرناٹک ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تبادلہ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس جووملیا باگچی کو آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔


Share: